ارنا رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں چار سال کے وقفے کے بعد اسلحے کی سب سے بڑی نمائش شروع ہوگئی ہے اور پاکستان اور مختلف ممالک کی دفاعی اور جنگی میدان میں تازہ ترین کامیابیاں جمعہ تک نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
پاکستان کی فوجی سازوسامان اور دفاعی صنعتوں کی 11ویں بین الاقوامی نمائش کا نصب العین "امن کے لیے ہتھیار" ہے اور اس نمائشی تقریب میں حصہ لینے والوں میں امریکہ، روس، چین، ترکی، یو اے ای سمیت کچھ ممالک شامل ہیں۔
18 نومبر تک جاری رہنے والی 4 روزہ نمائش میں دنیا کے 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں جب کہ رواں سال کے آئیڈیاز میں پاکستان سمیت 51 ممالک کے 285 وفود بھی شریک ہورہے ہیں۔
نمائش میں آسٹریلیا، رومانیہ اور ہنگری پہلی مرتبہ شریک ہوں گے، انتہائی اہم سیمینار انٹیلیجنس ان ڈیفینس مارکیٹ کا انعقاد بھی کیا جائےگا۔
ایکسپوسینٹر کے 6 ہالز کے علاوہ 3 مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں جس میں ایک مارکی کشمیرکے نام سے منسوب ہے جب کہ کراچی کے شہریوں کے لیے ساحل پر نشان پاکستان کے مقام پر 17 نومبر کو کراچی شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا ، سی ویو پر ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔
رواں برس چار سال بعد یہ ایونٹ ہورہا ہے۔ آئیڈیاز کا آغاز سال 2000 میں ہوا تھا جبکہ رواں سال دفاعی نمائش کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے۔
آئیڈیاز کا انعقاد ٹیکنالوجی کے تبادلے اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آئیڈیاز کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی کمیونٹی اور ان کی دفاعی انڈسٹریز کو ہماری مصنوعات کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔ آئیڈیاز کے 2000 میں آغاز کے وقت مندوبین کی تعداد 84 تھی، جو 2018 میں 231 تک پہنچ گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا وفد کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل "ناصر مختار زادہ" کی سربراہی میں کراچی میں ایران کے قونصل جنرل "حسن نوریان" اور پاکستان میں ایرانی فوجی عہدیدار کرنل "مصطفی قنبر پور" کی شرکت سے اس نمائش میں شریک ہے۔
ایران کا فوجی وفد آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے عنوان سے اس نمائش کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کرتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ